کوئٹہ:این اے 260 کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے تیاریاں عروج پر

کوئٹہ:این اے 260 کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے تیاریاں عروج پر

کوئٹہ: بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 260پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے سرمایہ دار امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے ۔ اس نشست پر نو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 260 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں نے شہرمیں بڑے بڑے فلیکس لگا دیئے ہیں۔الیکشن کمشنر بلوچستان نعیم مجید جعفر کا کہنا ہے کہ پندرہ جولائی کو انتخابات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔

اس نشست پر پشتونخوا میپ ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، تحریک انصاف، جمیعت العلماءاسلام، پیپلز پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے قوم پرست جماعتیں معاشرے کے غریب طبقات کے حقوق کی دعویدار رہی ہیں لیکن اپنے اس دعوے کے برعکس ان سمیت زیادہ تر دیگر جماعتوں کی جانب سے سرمایہ دار امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا،یہ نشست پشتونخوا میپ کے بزرگ رہنما رحیم مندوخیل کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

مصنف کے بارے میں