عرب ممالک کوقطر کاجواب موصول

عرب ممالک کوقطر کاجواب موصول

ابو ظہبی: سعودی عرب سمیت قطر سے روابط منقطع کیے ہوئے تمام عرب ممالک کے مطابق انکو قطر کیطرف سے انکے پیش کیے ہوئے مطالبات کا جواب موصول ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، متحدہ عرب مارات ، مصر اور بحرین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ انکو کویت کے توسط سے قطر کا جواب موصول ہو گیا ہے اور قطر کو مقررہ وقت پر اسکا جواب دے دیا جائے گا۔
بحرین، سعودی عرب ،متحدہ عرب مارات اور مصرکے وزراءخارجہ قطر کشیدگی کے معاملے پر غور کرنے کیلئے آج قاہرہ میں اجلاس منعقد کریں گے۔
دوسری طرف اماراتی وزیر خارجہ انور گرگش ایک بار پھر وارننگ دے چکے ہیں کہ اگر قطر یہ معاملہ حل نہیں کرتا تو اسے عرب ممالک کے اتحاد سے نکال دیا جائے گا۔انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انھیں ان دو باتوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا کہ یا تو وہ متفقہ مفادات کا خیال رکھ لیں یا تو ہم راستے جدا کرتے ہوئے انھیں عرب اقوام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکیں ۔