قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا:شہریار آفریدی

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا:شہریار آفریدی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کمزور ہے نہ حکومت ، فیصلے جلد بازی میں نہیں کرنا چاہتے ہیں ، پرامن احتجاج کرنے والوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سائبر وار میں ملک اور ہماری نسلوں میں انتشار پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کرنا ریاست کا کام ہے ۔ کیس میں نظرثانی کا حق ہر فریق کو حاصل ہے ۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ اپنی سوچ اور فکر کو دوسروں پر مسلط کرنے کی ناسور کو ملک سے ختم کرنا ہے ، جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا ، املاک کو نقٓصان پہنچایا ان کو نہیں چھوڑا جائے گا ، املاک جلانے ، لوگوں کو مارنے والوں کے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کل صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔