تحریک ا نصا ف الیکشن لڑے، عثمان ڈار کی فیملی پہلے گھر میں طے کرے  کیا کہنا ہے:خواجہ آصف

تحریک ا نصا ف الیکشن لڑے، عثمان ڈار کی فیملی پہلے گھر میں طے کرے  کیا کہنا ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد : ن لیگی رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ  عثمان ڈار کی والدہ میرے لیے محترم اور بہن ہیں ۔ عثمان ڈار کی والدہ کے لیے میرے دل میں بہت عزت ہے۔

خواجہ آصف نے  نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ عثمان ڈار کی والدہ میرے لیے محترم اور بہن ہیں ۔ عثمان ڈار کی والدہ کے لیے میرے دل میں بہت عزت ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ   عثمان ڈار اور ان کے بھائی کی باتوں میں اتنا تضاد ہےکہ میرے کچھ کہنے کی گنجائش نہیں ہے۔

عثمان ڈار کی فیملی پہلے گھر میں طے کرلے کہ  کیا کہنا ہے۔ ان کے گھر والوں کے بیانات میں تضادات ہیں۔عثمان ڈارنے جو باتیں کیں ان کے دیگر ساتھیوں نے بھی وہی باتیں کیں۔ اس کیس میں میرا رد عمل دینا بنتا ہی نہیں ہے۔

 نو مئی کےواقعات پر اب یہ لوگ خود شہادتیں دے رہے ہیں۔  بلاول نے الیکشن لڑنا ہے اس وجہ سے وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔

مانتا ہوں  ہمارے سولہ ماہ میں صورتحال کہیں کہیں  زیادہ خراب ہوئی۔ مانتا ہوں احتساب کا بیانیہ مہنگائی کے بیانیہ  پر سبقت نہیں لے سکتا۔تحریک ا نصا ف بالکل الیکشن لڑے۔عثمان ڈار کی والدہ الیکشن لڑنا چاہتی ہیں توسوبسم اللہ۔ نواز شریف کے آنے کے بعد حالات تیزی سے بہتر ہوں گے۔ 

مصنف کے بارے میں