پنجاب اسمبلی پر تالے اور مین گیٹ پر خاردار تاریں لگا دی گئیں

پنجاب اسمبلی پر تالے اور مین گیٹ پر خاردار تاریں لگا دی گئیں

لاہور: پنجاب اسمبلی پر تالے لگا دیئے گئے ہیں اور اسمبلی کے مین گیٹ پر خاردار تاریں لگادی گئی ہیں اور سیکیورٹی سٹاف کا کہنا ہے کہ مین گیٹ کے بجائے دربار گیٹ سے داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی سٹاف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے سے آج داخلہ بند کیا گیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور چیف وہپ اپوزیشن خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی دوسری سائیڈ بھی تاریں لگائی جا رہی ہیں، پرویز الٰہی خود وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں، وہ کیسے آرڈر دے سکتے ہیں۔
خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ اسمبلی کے چاروں گیٹ لاک ہیں، ہم شام کو اجلاس میں جائیں گے، یہ لوگ بالکل غلط کر رہے ہیں، میرا وہپ سٹاف بھی اندر بند ہے۔ رکن (ن) لیگ خلیل طاہر سندھو نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پرویز الٰہی نے 16لیگی ارکان کو معطل کرنے کیلئے دباو¿ ڈالا ہے، ڈپٹی سپیکر نے انکار کر دیا تھا، اب اسمبلی کے چاروں گیٹ لاک ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے اور (ق) لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاذ نہیں رہے۔
دوسری جانب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت کر سکتا ہوں، یہ الیکشن وزیر اعلیٰ کیلئے ہے میرے لئے نہیں ہے۔ قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں