پاکستان کی ترقی کیلئے چین کی حمایت پر شکریہ : وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

پاکستان کی ترقی کیلئے چین کی حمایت پر شکریہ : وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
سورس: File

اسلاآباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے چین پاکستان کا ثابت قدم ساتھی اور آئرن برادر ہے۔ پاکستان نے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے بہت فائدہ اٹھایا۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان  کی چینی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔  دونوں رہنماوں نے ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل  میں کی۔ 

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا بھارت میں تیزی سے پھیلتی عسکریت پسندی علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔آر ایس ایس کی ہندوتوا ذہنیت، ہندوستان میں اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ 

وزیراعظم نے مزید کہا پاکستان اور چین کے درمیان شراکت داری خطے میں امن و استحکام کا لنگر ہے ۔ عمران خان نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، آزادی اور قومی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں