نیب کا نوازشریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کا نوازشریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: نیب نےایون فیلڈفیصلےکی مصدقہ کاپی حاصل کرلیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف اورمریم نوازکوایئرپورٹ پرگرفتارکرنےکافیصلہ کر لیا ہے 

جبکہ نیب نے کیپٹن(ر)صفدرکوگرفتارکرنےکیلئےٹیمیں تشکیل دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایسے فیصلے میری جدوجہد کو نہیں روک سکتے: نواز شریف
 
   دوسری جانب سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف نے بھی وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے  ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو ہوش آتے ہی وطن واپس آ جاؤں گا ۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کے فیصلے میں میرا کوئی جرم نہیں بتایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا
 
  خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 10 سال مریم نواز کو 7 سال قید‘ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی.  عدالت میں غلط دستاویزات پیش کرنے پر مریم نواز شریف کو مزید ایک سال کی سزا ‘مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 8 ملین پاﺅنڈ ‘ مریم نواز کو 2 ملین پاﺅنڈ جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔لندن پراپرٹیز بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا جبکہ مریم نواز  کو 2018ء کے عام انتخابات کیلئے بھی نااہل قرار دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں