اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین سینیٹ (ن) سے ہونے کی منظوری دیدی

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین سینیٹ (ن) سے ہونے کی منظوری دیدی
کیپشن: چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد (ن) لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دے گی، ذرائع۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین سینیٹ اکثریتی جماعت مسلم لیگ (ن)کو دینے کی منظوری دے دی۔ رہبر کمیٹی کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد (ن) لیگ نے راجہ ظفر الحق اور مصدق ملک سمیت دیگر دو ناموں پر مشاورت شروع کر دی ہے اور پارٹی دو دنوں میں اپنے امیدوار کے نام کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد (ن) لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دے گی جس کے باعث رہبر کمیٹی سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر سے متعلق بھی مشاورت کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

گزشتہ روز اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے ریکوزیشن 9 جولائی کو جمع کرائی جائے گی جب کہ نئے چیئرمین کے نام کا اعلان 11 جولائی کو کیا جائے گا۔