زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنے کے انتہائی نقصانات ،جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے!

زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنے کے انتہائی نقصانات ،جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے!

 زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنے کے انتہائی نقصانات ،جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے!

لندن: ایک وقت تھا جب جوڑوں،کمر اور گھٹنوں وغیرہ کے درد بڑی عمر کے لوگوں کے امراض سمجھے جاتے تھے مگر اب تو یہ نوجوانوں کے عام مسائل ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق آج سے بیس سال پہلے کے لوگوں کے رہن سہن اور صحت مندانہ ایکٹوٹیز کی وجہ سے یہ مسائل ان لوگوں کے قریب بھی نہیں آتے تھے۔

35 سے 46 سال کے درمیان کی عمر کے افراد پر کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عمر میں جوڑوں،کمر اور گھٹنوں کے درد کی بڑی وجہ بیٹھ کر کام کرنا،زیادہ دیر ٹی وی کے سامنے رہنا اور ہر وقت اپنے فون کے ساتھ مصروف رہنا ہے۔ 16 سے 25 سال کی عمر کے افراد میں آرتھوسکوپک نی آپریشن،آپریشنز کے حوالے سے پانچواں بڑا مسلہ ہے۔

بوپا،جو کہ ایک پرائیویٹ ہیلتھ کئیر گروپ ہے کے مطابق 36 سے 46 سال کی عمر کے افراد میں گھٹنوں کا آپریشن نہایت عام ہے اس کے علاوہ اسی عمر کی ایک بڑی تعداد ایپی ڈورل انجیکشنز لگواتی ہے جن کا استعمال عموما کمر کے درد میں کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 1945 سے1955 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد میں یہ مسائل کم سے کم دیکھنے میں آئے ہیں اور ان کی وجہ صحت مندانہ رویہ اور مناسب خوراک ہو سکتی ہے۔