مخالفین کو اللہ ہدایت دے ، سڑکیں بنیں گی اور ترقی بھی ہوگی، وزیر اعظم نواز شریف

مخالفین کو اللہ ہدایت دے ، سڑکیں بنیں گی اور ترقی بھی ہوگی، وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان نے  نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تک میٹرو بس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین کو اللہ ہدایت دے ، سڑکیں بنیں گی،اسپتال بنیں گے،اسکول اورکالج بھی بنیں گے۔ انکا کہنا تھا منصوبےمکمل نہ ہونےسےلوگوں کومشکلات ہوتی ہیں،یہ ناقابل قبول ہے۔

وزیراعظم نوا زشریف نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ منصوبوں کوتیزی سے مکمل کیا جارہا ہے،سڑکیں بنیں گی توکسانوں کوفائدہ پہنچے گا۔اس  منصوبےکامقصدایئرپورٹ آنےجانےوالےافرادکوآسانی فراہم کرناہے۔  ملک میں جن منصوبوں کو2سال میں مکمل ہوناچاہیےان پر20سال لگ جاتےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن کے پاس سواری نہیں ان کیلئے میٹر بس کا منصوبہ بہترین ہے،25 کلو میٹر ہائی وے پر میٹرو بس چلے گی، یہ منصوبہ انشااللہ 14 اگست کو مکمل ہو گا۔ماضی کے نظرانداز منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، نیلم جہلم منصوبہ بھی کارکردگی کی ایک مثال ہے، ملک کی ترقی کےلئےمنصوبوں پرکام تیزکرنےکی ضرورت ہے۔  معیار پر سمجھوتے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

مصنف کے بارے میں