امریکا مزید جدید ہتھیار جنوبی کوریا کو فروخت کرے گا، ٹرمپ کا اعلان

امریکا مزید جدید ہتھیار جنوبی کوریا کو فروخت کرے گا، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن: شمالی کوریا سے کشیدگی کے بعد امریکا مزید جدید ہتھیار جنوبی کوریا   کو فروخت کرے گا،شمالی کوریا کا کہناہے کہ ہائیڈروجن بم کا تجربہ امریکا کیلئے تحفہ تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید تحفے دیئے جائیں گے، روسی صدر ولادی میرپیوٹن کا کہناہے کہ پیانگ یانگ سے امریکا   کی کشیدگی دنیا  کو  تباہی کی جانب لے جا  رہی ہے۔

واشنگٹن میں میڈیاسے گفتگو  کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا  کہ شمالی کوریا کے جارحانہ ایٹمی اور میزائل تجربات سے جاپان اور جنوبی کوریا کو خطرات لاحق ہیں۔امریکا جنوبی کوریا کومزید جدید ہتھیار فروخت کرے گا۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مندوب ہان ٹائی سونگ نے جنیوا میں اسلحہ سے متعلق دو  روزہ کانفرنس سے خطاب میں کہا  ایٹم بم،  ہائیڈروجن بم اور میزائل تجربات امریکی صدر کیلئے تحائف تھے۔امریکا نے دباؤ  ڈالنا  بند نہ کیا  تو ٹرمپ کو مزید ایسے تحفے بھیجے جائیں گے۔

دوسری جانب چین میں موجود روس کے صدر  ولادی میر پیوٹن نے  کہا  امریکا  پیانگ یانگ پر پابندیوں کی دھمکیاں بند کرے۔ایٹمی جنگ شروع ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہوگی۔

مصنف کے بارے میں