فیس بک کے استعمال میں وقفہ دینے سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے: تحقیق

فیس بک کے استعمال میں وقفہ دینے سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے: تحقیق

کوئنز لینڈ: فیس بک کے استعمال میں اگر کچھ وقفہ دیدیا جائے تو اس سے نہ صرف آپکا پرائیویٹ ڈیٹا محفوظ ہوگا بلکہ اسطرح آپ پر پڑنے والا ذہنی دباؤ بھی کم ہوگا۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فیس بک کے استعمال میں مختصر وقفہ دینے سے صارفین کے ذہنی دباؤ میں کمی اور بہتری آتی ہے۔ یونیورسٹی کے ماہر سماجی ویب سائٹ اور تحقیقی ٹیم کے سربراہ ایرک وان مین کے مطابق اگر کوئی شخص پانچ روز تک فیس بک کے استعمال میں وقفہ دے تو اس شخص کے اسٹریس پیدا کرنے والے ہارمون کورٹی سول کی سطح میں کافی کمی آئے گی، اور وہ ذہنی دباؤ کی کیفیت سے نکل جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس تحقیق میں شریک لوگوں میں ہم نے اسوقت ذہنی دباؤ کی کیفیت میں کافی مثبت صورتحال دیکھی جب انھوں نے فیس بک کا استعمال ترک کردیا تھا۔ اس دوران ان افراد میں کافی بہتری نظر آئی۔ ایرک وان مین کی یہ تحقیق سوشل سائیکالوجی جرنل نامی تحقیقی رسالے میں شائع ہوئی ہے۔ انکے مطابق جو لوگ فیس بک کا استعمال ترک کرتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں کافی بے اطمینانی محسوس کر رہے ہیں۔ اور وہ دوبارہ فیس بک پر اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔