کورونا سے نمٹنے کی پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کا اعتراف دنیا کر رہی ہے، وزیراعظم

کورونا سے نمٹنے کی پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کا اعتراف دنیا کر رہی ہے، وزیراعظم
کیپشن: کورونا سے نمٹنے کی پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کا اعتراف دنیا کر رہی ہے، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کی پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔

برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے کورونا سے بہتر انداز میں نمٹنے والے ملکوں کی فہرست میں ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے۔

اس پر وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی ارکان، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کی پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کمیونسٹ پارٹی چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کا احساس پروگرام ایشیا بھرمیں سماجی تحفظ کے بڑے اور نمایاں پروگراموں میں سے ایک ہے اور ہم نے صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کو ترجیح بنایا اور خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو صحت کا مفت بیمہ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان  نے اپنی ترجیجات کو علاقائی سیاست سے علاقائی اقتصادیات میں بدلا ہے جبکہ گرین وژن، سی پیک کو پاکستان کی ترجیح کے طور پر گرین سی پیک میں تبدیل کررہا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے بنیادی مفادات کے امور میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور ہمیں پوری انسانیت کیلئے مشترکہ مستقبل جیسے  باوقار مقصد کیلئے مل کر بڑھنا ہو گا۔