نبی ﷺکی شان میں گستاخی، عالم اسلام بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کرے :عمران خان

نبی ﷺکی شان میں گستاخی، عالم اسلام بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کرے :عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر بھارت کیخلاف سخت ترین موقف اپناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسلم دنیا بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کر دے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجود حکومت بی جے پی سے اپنی دوستیاں ایک طرف رکھے اور بھارت کیخلاف سخت ترین احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بھارتی مصنوعات کا پاکستان میں بائیکاٹ کا اعلان کرے ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے بھارتی حکمران جماعت بی جی پی رہنما کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہمارےنبی ﷺکی شان میں گستاخی کی گئی، موجودہ حکومت عرب ممالک کی طرح سخت احتجاج کرے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بی جے پی سے اپنی دوستیاں ایک طرف رکھے، اور نبی ﷺکی گستاخی پر بھارت کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی، ملکی تاریخ میں پٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کبھی اس طرح نہیں بڑھی، ہمارے دور میں معیشت 5.6 فیصد پر گروتھ کررہی تھی، جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہےکریڈٹ رینکنگ منفی ہوگئی ہے،عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے سے معیشت نیچے اور مہنگائی بڑھ گئی، آئی ایم ایف نے ہمیں بھی قیمتیں بڑھانے کیلئے کہا، لیکن تحریک انصاف کی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئی تھی۔