عثمان بزدار کو ہٹائیں پھر بات ہوگی: ترین گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

عثمان بزدار کو ہٹائیں پھر بات ہوگی: ترین گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی
سورس: File

لاہور : جہانگیر ترین گروپ کے مشاورتی اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔ عبدالعلیم خان کی موجودگی میں ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عثمان بزدار قبول نہیں اس سے کم پر پارٹی سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج تباہ کر دیا۔ جدوجہد اس لیے نہیں کی تھی پارٹی کا امیج تباہ کر دیا جائے۔مزید خاموش نہیں رہیں گے۔ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین گروپ نےعلیم خان اور صوبائی وزیرآصف نکئی کو خوش آمدید کہا ۔لاہور:گروپ ارکان کی اکثریت نے اہم فیصلے کرنے کا اختیار قیادت کو سونپ دیا ۔

جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس  کے شرکا کی اکثریت وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کی خواہاں تھی ۔فیصلہ کیا گیا کہ جہانگیرترین اور علیم خان پی ٹی آئی کے دیگر اراکین سے بھی رابطے کریں گے۔ ارکان کی تعداد 50 سے زائد ہونے پر پاور شو کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپ پہلےاپنے 25،25 سےاراکین پنجاب اسمبلی شو کریں گے۔ مشترکہ دوستوں کے ذریعے وزیر اعظم سے رابطہ کیا جائے گا۔فی الحال وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکوہٹانےکےلئےجدوجہدکی جائےگی ۔حتمی نتیجہ ایک دوروزمیں سامنےآجائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں