پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے تاکہ ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو: حنا خواجہ بیت

پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے تاکہ ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو: حنا خواجہ بیت

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا خواجہ بیت کا دعویٰ ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر کسی نہ کسی وجہ سے پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے تاکہ ووٹر ٹرن آؤٹ کم آئے۔ 

ادکارہ حنا خواجہ بیت نے عام انتخابات کے روز اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللہ میں نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ 

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں عوام سے اپیل کی کہ آپ بھی بغیر کوئی وقت ضائع کیے اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں کیونکہ یہ آپ کا حق ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ہم سب شہری صبح آٹھ بجے سے لائنوں میں لگے کھڑے تھے، پریذائیڈنگ آفیسر و دیگر عملہ بھی موجود تھا لیکن کچھ پولنگ ایجنٹس کی غیر موجودگی کی بنا پر پولنگ کا آغاز نہیں کہا جا رہا تھا، کر پریذائیڈنگ افسر سے بات کی اور یقینی بنایا کہ وہاں موجود لوگ ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

حنا خواجہ بیت نے کہا کہ شناختی کارڈ ساتھ لے کر اپنے پولنگ اسٹیشن پر فوراً ووٹ کاسٹ کریں،  آپ اپنا فرض ادا کریں باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔ 

 اداکار عثمان خالد بٹ بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔ 

مصنف کے بارے میں