چھوٹے بچوں کو یہ چیز ضرور کھلائیں ، ڈاکٹروں نے بچوں کیلئے بہترین نسخہ بتادیا

چھوٹے بچوں کو یہ چیز ضرور کھلائیں ، ڈاکٹروں نے بچوں کیلئے بہترین نسخہ بتادیا

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ماں باپ کو چاہیے کہ بچے کو 4ماہ کی عمر میں ہی مونگ پھلی سے بنی اشیاءکھلانی شروع کر دیں، کیونکہ اس سے وہ مختلف الرجیز سے محفوظ رہیںگے‘‘۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے عہدیدار اور امریکن کالج آف الرجی کے ڈاکٹر میتھیو گرین ہاٹ کا کہنا ہے کہ ”بعض بچوں کو مونگ پھلی سے الرجی ہوتی ہے۔ اس لیے کسی بھی بچے کو اس سے بنی اشیاءکھلانے سے پہلے اس کا چیک اپ کروا لیں اور بہتر ہے کہ اسے پہلی خوراک ڈاکٹر کے آفس میں دیں۔ بچے پوری مونگ پھلی نہیں کھا سکتے اس لیے انہیں پی نٹ بٹر یا آسانی سے چبائے جانے والے پی نٹ سنیکس دینے چاہئیں۔اگر آپ کا بچہ مونگ پھلی کی الرجی کا شکار نہیں تو پھر یہ اشیاءاسے دیگر کئی طرح کی الرجیز سے محفوظ رکھیں گی۔ یاد رہےکہ کم عمر بچوں کو ایسی غذا دینے سے پہلے ڈاکٹرز سے مشورہ ضرور کر لینا چاہیے