امریکا اور برطانیہ کا روس پر بڑا حملہ

امریکا اور برطانیہ کا روس پر بڑا حملہ
سورس: File

واشنگٹن : امریکا اور برطانیہ روس کی معیشت پر بڑا حملہ کیا ہے۔ امریکا اور برطانیہ روس سے تیل اور گیس کی برآمدات پر پابندی لگادی ہے۔ 

وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا روس کی معیشت کی شاہ رگ پر حملہ کرنے جا رہا ہے۔ اب امریکی بندرگاہوں پر روسی تیل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ 

قبل ازیں برطانیہ کی طرف سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ برطانیہ بھی روس سے مزید تیل برآمد نہیں کرے گا۔ 

امریکا اور برطانیہ کی طرف سے روس سے تیل اور گیس کی برآمد پر پابندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جو پہلے ہی 140 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہیں اور 2008 کے بعد سب سے زائد ہے۔ 

مصنف کے بارے میں