عموما طیاروں کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟ اہم انکشاف

عموما طیاروں کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟ اہم انکشاف

نیویارک:آپ نےاس بات کا مشاہدہ کیا ہو گا کہ طیاروں کا رنگ عموما سفید ہوتا ہے کیاآپ نے کبھی سوچا ہے عموما طیاروں کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے?آخر امریکی پروفیسر نے اس بات کے پردہ اٹھا دیا ہے کہ طیاروں کے لیے سفید رنگ کا انتخاب کیوں کیا گیا ہے۔

میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر جان ہنسمین نے بتایا کہ طیاروں کی اوپری سطح پر سفید یا ہلکے رنگوں کے پینٹ کے انتخاب کی اہم وجہ سورج کی روشنی کا انعکاس اور اس کی حرارت میں کمی لانے سمیت شمسی تابکاری یا ریڈی ایشن کے ممکنہ نقصان سے بچنا ہے۔

امریکی پروفیسر نے مزید یہ بھی بتا یا کہ طیارے کے اگلے حصے یعنی نوز کون کو خاص طور پر درجہ حرارت سے بچانے کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ عام طور پر پلاسٹک سے بنا ہوتا ہے۔