ہمارا اصل ہدف حقیقی ،آئینی ور جمہوری نظام کی بحالی ہے، مولانا فضل الرحمان

PDM, Maulna Fazal U Rehman
کیپشن: فوٹو۔ ۔ ۔ سکرین گریب نیو نیوز

اسلام اباد: پی ڈی ایم کاسربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقدہوا ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور آیندہ لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔ ،نوازشریف اورآصف زرداری  وڈیو لنک کےذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ 14 نومبر کو دوبارہ سربراہی اجلاس طلب کیا جائیگا۔  جلاس میں تمام پارٹیاں اپنی تجاویز لائیں گی جو انہیں 13 نومبر کو پیش کرنا ہونگی۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کےبعدمیڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کا انتہائی مسئلہ اس وقت معاشی بحران کا ہے۔معاشی بحران نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ہمارا اصل ہدف حقیقی ،آئینی ور جمہوری نظام کی بحالی ہے ۔

انہوں نے کراچی میں ہونے والی کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تاحال رپورٹ نہیں پیش کی گئی۔جبکہ آئی جی سندھ سے ناروا سلوک کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ بھی نہیں آئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف کی مداخلت پر 10روز میں تحقیقات کا کہا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ساری دنیا کو چور کہا جارہاہےاور انہیں عدالت میں گھیسٹاجارہاہے۔ اپوزیشن قائدین کے خلاف آئے دن مقدمے قائم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نےسوال کرتے ہوئے کہاکہ فارن فنڈنگ کا کیس کیوں زیر التواء ہے؟خود پر دائر مقدمات التواء کا شکار  کیوں کئے جارہے ہیں؟ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ صاف ظاہرہےدال میں کچھ کالاہے۔