عدلیہ سیاسی کردار ادا کرنا بند کردے : خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کےآخری اجلاس سے خطاب

عدلیہ سیاسی کردار ادا کرنا بند کردے : خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کےآخری اجلاس سے خطاب

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے آخری اجلاس کے دوران سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اراکینِ اسمبلی سے کہا کہ وہ چاہیے ہیں کہ آج ’ہیپی اینڈنگ‘ ہو۔

اجلاس کے دوران بہت سے ارکان خطاب کے لیے وقت مانگ رہے تھے اور دوسروں کو خطاب مختصر کرنے کے لیے کہہ رہے تھے۔ اجلاس کے دوران احتجاج کرنے والے اراکین سے سپیکر کا کہنا تھا کہ ’آج خوش خوش رہیں، مسکرائیں۔ پانچ سال گزار کر جا رہے ہیں۔ 

قومی اسمبلی کے آخری اجلاس سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی اور آنے والے اسمبلی کا سب سے بڑا ایشو معیشت کا ہوگا ہے۔ مہنگائی اور ملک کے خود کفیل ہونے کے وسائل اس ملک کے اندر ہیں۔ اس میں عدلیہ کا بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر وہ سیاسی کردار بند کر دے جو اس نے شروع کر رکھا ہے۔  انھوں نے کہا عدلیہ کے پاس دو ہزار ارب روپے سے زائد کے کیسز ہیں اگر وہی حل ہو جائے تو بہت مدد ہو جائے گی۔  کئی کمپنیوں اور رئیل اسٹیٹ نے عدالتوں سے برسوں سے حکم امتناعی لے رکھے ہیں۔ اربوں ڈالر کے مقدمات کئی سال سے عدالتوں میں ہیں۔

اس موقع پر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا لیکن ہم نے عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف کیا۔ ہم نے ان سے کہا کہ ’چیئرمین صاحب آپ کی پالیسیوں سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔  نو مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مصنف کے بارے میں