چیئرمین پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف سے انتخابات کے انعقاد کی گارنٹی مانگنا  مداخلت کی دعوت :پی ڈی ایم  ترجمان حافظ حمد اللہ

 چیئرمین پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف سے انتخابات کے انعقاد کی گارنٹی مانگنا  مداخلت کی دعوت :پی ڈی ایم  ترجمان حافظ حمد اللہ

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور قادر یونیورسٹی کیسز میں مطلوب ہے، تم سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہو اس کا بھی جواب دینا ہوگا۔ 

حافظ حمد اللہ  نے  ایک بیان میں کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف سے انتخابات کے انعقاد کی گارنٹی مانگنا ملکی سیاست میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی دعوت دینا ہے، جس کی پی ڈی ایم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، ملک میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے آئی ایم ایف کا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا بیرونی مداخلت کا ڈھونگ رچاکر قوم کو بے وقوف بنانے والا کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟ ۔  امریکا کے بعد آئی ایم ایف سے مداخلت کی بھیک مانگنا کیا یہ ہے جہاد؟۔  کیا یہ ہے حقیقی آزادی؟۔ شوکت ترین دو صوبوں کے وزراء خزانہ کو معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہدایات دے رہے ہوتے تھے۔

مصنف کے بارے میں