وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے ۔ جہاں وہ عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ جنوبی ایشیا میں باہمی روابط سے متعلق کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق احسن اقبال تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے، جہاں وہ عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ جان ہاپکن یونیورسٹی میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر بھی لیکچر دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ تین روزہ دورے میں دوران امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ امریکی وزیر دفاع کی جانب سے سی پیک سے متعلق متنازع بیان پر بھی آواز اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکا کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے امریکی ہم منصب سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور افغانستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔