نگران وزیراعظم کی تعیناتی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات

نگران وزیراعظم کی تعیناتی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی اور اس اہم ملاقات میں کئی نام زیرِ غور آئے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری باضابطہ ملاقات ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اپوزیشن لیڈر کو حکومتی جماعت اور اتحادیوں کی رائے سے آگاہ کیا۔ 

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس پاکستانی الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، مارک زکر برگ

ذرائع کے مطابق ملاقات میں رواں ماہ پیش کیے جانے والے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ آئندہ ماہ 31 مئی کو موجودہ حکومت کی 5 سالہ مدت ختم ہونے جا رہی ہے جس کے بعد ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی جو جولائی یا اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے انتظامات دیکھے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: روس نے سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد ویٹو کر دی

آئین پاکستان کی رُو سے وزیراعظم، قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران وزیراعظم کا تقرر کرتے ہیں۔ مشاورت کے بعد وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر 3، 3 نام دیں گے جن میں سے پھر ایک متفقہ امیدوار کو نگران وزیراعظم بنایا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں