ریاض:خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سعودی سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی، سرمایہ کاروں کو 25ارب ریال کا نقصان ہو گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 0.97فیصد کمی دیکھی گئی, اس کے ساتھ ہی سعودی سٹاک مارکیٹ پھر مندی کی طرف چلی گئی۔
مزید پڑھیئے:دکانوں میں 30فیصد غیرملکی رکھنے کی اجازت ہے، سعودی و زارت محنت
تداول آل شیئر انڈیکس 97پوائنٹس کے مد وجزر کے بعد 77.35پوائنٹس کی کمی کے بعد 8176.18پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا ، قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کو 25ارب ریال کا نقصان ہوا۔
انفرادی کمپنیوں میں الحکیر کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 23.82 فیصد کے گرانقدر اضافے کے بعد 26.20ریال پر بند ہوئی جبکہ بوپا انشورنس کی قدر 18.25فیصد فروغ کے بعد 97.20 ریال پر پہنچ گئی۔
منافع کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر مڈل ایسٹ اسپیشلائزڈ کیبلز رہی جس کی پرائس 13.68فیصد بڑھنے کے بعد 7.98ریال پر اختتام پذیر ہوئی ، تنزلی کے لحاظ سے سعودی جرمن ہسپتال سب سے ٹاپ پر رہی۔
مزید پڑھیئے:ائیر پورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ
جس کی قیمت 15.18فیصد کمی کے بعد48.60ریال تک گر گئی ، نقصان کے لحاظ سے سلامہ انشورنس دوسرے نمبر پر رہی جس کی قدر 12.60فیصد انحطاط کے بعد 19.98ریال پر بند ہوئی۔
سرمایہ کاری کے لحاظ سے سابک سرفہرست رہی جس میں 6ارب ریال کی سرمایہ کاری ہوئی جو کل سرمایہ کاری کا 28.5فیصد حصہ بنتا ہے۔ سابک کی قیمت 1.40فیصد کمی کے بعد 126.80ریال پر بند ہوئی۔