شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے مختلف حصے بند

شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے مختلف حصے بند
سورس: file

اسلام آباد:  پنجاب، سندھ  اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے جمالیے،  مختلف مقامات پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 5، ملتان سے گھوٹکی تک اور موٹر وے ایم 4 ملتان سے خانیوال تک بند کردی گئی۔

پنجاب اور سندگ کے متعدد علاقے سموگ کی لپیٹ میں بھی ہیں۔  آلودہ ترین شہروں میں دہلی کے بعد لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے۔  لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے شہر کی سڑکوں کی صفائی کی گئی۔رات گئے لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، گوالمنڈی کے اطراف سڑکوں کی دھلائی کی گئی۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ  ہو گئی ہے۔  اسکردو میں پارہ منفی 8 ڈگری تک گرگیاجبکہ استور اور کالام میں درجہ حرارت منفی 4 ہے۔ گلگت میں پارہ منفی 3 ، کوئٹہ اور قلات میں منفی 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔