فواد چودھری کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

فواد چودھری کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

راولپنڈی:عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے درج فراڈ کے مقدمہ میں فواد چوہدری کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردی، جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوانے کا حکم دے دیا۔ 

راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیئنر سول جج غلام اکبر نے فواد چودھری کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت کی اجازت پر فواد چوہدری کی موبائل فون پر ان کی فیملی سے بات بھی کروائی گئی۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے فواد چوہدری کو گزشتہ روز دیئے گئے ایک روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے یا نہ دینے سے متعلق اپنا محفوظ فیصلہ سنایا۔

 واضح رہے کہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے فواد چوہدری پر رواں سال 29 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا، فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کیلئے 35 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں