عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف کیس میں سنگین مسائل اٹھ رہے ہیں: دانیال عزیز

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف کیس میں سنگین مسائل اٹھ رہے ہیں: دانیال عزیز

اسلام آباد:وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اورجہانگیر ترین کیخلاف کیس میں سنگین مسائل اٹھ رہے ہیں،سڑک کی دوسری جانب دفترہے دستاویزات کیوں نہیں منگوائی جارہی ہیں جبکہ نوازشریف کا ریکارڈ تو دنیا بھر سے منگوایا جا رہا ہے۔


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو دانیا ل عزیز نے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف ثبوت غائب کردیئے گئے ہیں لیکن ہمارے پاس شہادتیں موجودہیں،الیکشن کمیشن ہو یا ایس ای سی پی ہرجگہ ہوا کیسے پھر جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد نے عمران خان کوکروڑوں ڈالر بھیجے،کون ہیں وہ نامعلوم افرادجنہوں نے نیازی خان کوکروڑوں روپے بھیجے لیکن انہوں نے عدالت کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا، عمران خان کے وکلابھی اعتراف جرم کر چکے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی میں لندن فلیٹ کاذکرنہیں کیاگیا۔


وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کے کیس کا کیا بنا؟ ،ایک اشتہاری کوہوائی جہاز میں سیرکرائی جارہی ہے ، پورا ملک گھمایا جارہاہے اور جلسہ کرایا جارہا ہے۔