فاٹا کی ڈیڑھ کروڑعوام ایف سی آر کیخلاف ہے : شاہ محمود قریشی

فاٹا کی ڈیڑھ کروڑعوام ایف سی آر کیخلاف ہے : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فاٹا کی ڈیڑھ کروڑ عوام ایف سی ار کے خلاف ہے اور کوئی قبیلہ ایسا نہیں جو ایف سی آر سے چھٹکارہ نہیں چاہتا مگرکچھ قوتیں سٹیٹس کو کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔


پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج سے کچھ روز پہلے فاٹا اور کے پی کے کی بیشتر جماعتوں نے دھرنا دیا،فاٹا اصلاحات پر عملدر امد کے حوالے سے مطالبہ کر رہے تھے،وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح ان کا اثر ورسوخ ختم ہو جائے گا،پی ٹی آئی فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے حق میں ہے،ن لیگ ایک طرف ضم کرنے کی بات کرتی ہے ،دوسری طرف اپنی حلیف جماعتوں کو اس کے خلاف کھڑا کرتے ہیں۔


انہوں نے کہاکہ آج میں نے اس پر بات کی تو فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کی جماعت نے اعتراضات اٹھائے ان کا موقف ہے کہ اس حوالے سے ریفرنڈم کروایا جائے،فضل الرحمان صاحب اپ ایک طرف پارلیمنٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف جرگہ کی بات کرتے ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ معاملے کو لٹکانے کا یہ ایک اور انداز ہے۔