پیپلز پارٹی نے آج سیاسی خودکشی کر لی ہے، مولاناعبدالغفورحیدری

پیپلز پارٹی نے آج سیاسی خودکشی کر لی ہے، مولاناعبدالغفورحیدری
کیپشن: پیپلز پارٹی نے آج سیاسی خودکشی کر لی ہے، مولاناعبدالغفورحیدری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے عہدوں سے مستعفی ہونے کے پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصلے پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

جے یو آئی کے سینیئر رہنما مولاناعبدالغفورحیدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آج سیاسی خودکشی کر لی ہے اور حکومت کے خلاف تحریک وہی چل اسکتے ہیں جنھوں نے کشتیاں جلا رکھی ہوں۔ پیپلز پارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ سے ووٹ لیے تھے اور پیپلزپارٹی عمران خان کی حکومت کو سہارا دے رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی جو کر رہی ہے اور اس کا جواب عوام اگلے الیکشن میں دیں گے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ڈی ایم اے این پی اور پیپلز پارٹی سے معافی مانگے گی؟ اس پر غفور حیدری کا کہنا تھاکہ معافی کس بات کی؟غلطیاں اور چالاکیاں وہ کریں اور معافی ہم کیسے مانگیں؟  پیپلز پارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی، اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے۔

غفور حیدری سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا پی ڈی ایم کے دوبارہ اکھٹے ہونے کوئی گنجائش ہے؟  اس پر ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا صرف ایک ہی راستہ ہے، یوسف رضا گیلانی استعفی دیں اس کے بعد اگلی بات ہوگی۔

خیال رہے کہ  پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ں سی ای سی کے دوروزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم ایک سیاسی اتحاد ہے اور کوئی جماعت کسی کے ماتحت نہیں۔ شوکاز نوٹس دے کر دانستہ اپوزیشن اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہچانے کی کوشش کی گئی اور پی ڈی ایم کو فعال رکھنا ہے تو پیپلز پارٹی اور اے این سے معافی مانگی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سی ای سی کافیصلہ ہے استعفے آخری ہتھیار ہونے چاہئیں اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ دوسری جماعتوں کےکہنے پر چلتے تو یہ جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ہوتا۔