اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا
سورس: File

اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔


چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ 

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کیخلاف ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا  کہ الیکش کمیشن کی شکایت پر درخواست گزار کیخلاف ٹرائل چلایا گیا، ٹرائل مکمل ہونے پر درخواست گزار کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

  

حکم نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری کیے۔


عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست استدعا کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں