ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

 ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

اسلام آباد: ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو  کی خصوصی مہم کا آج سے آغاز کر دیا گیا۔  وزارت قومی صحت کے مطابق ملک بھر کے 91 مخصوص اضلاع میں  انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔مہم کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے، 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 23 لاکھ 95 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانئے جائیں گے۔

سندھ کے 24 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے،   آج سے 3 مئی تک جاری مہم میں 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا میں پولیو مہم دو مرحلوں میں چلائی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں 14اضلاع میں مہم مکمل کر  لی گئی جب کہ 8اضلاع میں جزوی مہم جاری ہے۔دوسرے مرحلے میں پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی

 وزیر قومی صحت نے کہا حکومتِ پاکستان بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔حالیہ دنوں میں سیوریج کے متعدد نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق بچوں کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

 کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر  ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بتایا رواں سال 31 اضلاع میں پولیو وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہائی رسک اضلاع میں باقاعدگی سے پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔پولیو مہم میں چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔انسدادِ پولیو مہم کا مقصد بچوں میں پولیو وائرس سے لڑنے کیلئے قوت مدافعت کو پیدا کرنا ہے۔

دوسرے جانب کراچی میں  وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیومہم کا افتتاح کیا،اور ان کو تحائف بھی دیئے۔

مصنف کے بارے میں