"صدر بنا تو طلبا کو ملک بدر کر دوں گا"، ٹرمپ کی   فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالے یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو دھمکی 

نیوجرسی:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے یونیورسٹی طلبہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ امریکی صدر بنے تو انہیں ملک بدر کر دیں گے۔

نیوجرسی میں ایک انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرے کرنے والے طلبہ کے ساتھ زیادہ سختی سے نمٹیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ   اگر آپ کسی دوسرے ملک سے یہاں آتے ہیں اور ہمارے کیمپس میں امریکہ دشمنی یا یہود دشمنی لانے کی کوشش کرتے ہیں، تو ہم آپ کو فوراً ملک بدر کر دیں گے۔ جب میں صدر بنوں گا تو اپنے کالجوں کو متشدد بنیاد پرستوں کے قبضے میں جانے کی اجازت نہیں دوں گا۔

مصنف کے بارے میں