"فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزے منسوخ کردیں گے"،سابق امریکی صدر کی  دھمکی

واشنگٹن :سابق امریکی صدر اور ریپبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کودھمکی دیدی۔ریپبلکنز جیوئش اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزے منسوخ کردیں گے۔
سابق صدر نے مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں مظاہرین نے کسی کے خون کا ایک قطرہ گرایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔
اجلاس کے دوران ایک اور ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے آج یوکرین سے آنکھیں چرائیں ہیں وہ کل اسرائیل کو بھی نظر انداز کردیں گے۔اجلاس میں ڈی سانٹیس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل زندگی اور حماس موت کو اہمیت دیتی ہے۔

مصنف کے بارے میں