ظل شاہ ہلاکت کیس: فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کنفرم

 ظل شاہ ہلاکت کیس: فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کنفرم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ ہلاکت کیس میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ ہلاکت کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور  فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظوری کر لی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا ہے، سابق وفاقی وزیر نے ریاست کو بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا ہے۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ فواد چودھری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ 

یاد رہے کہ ظل شاہ کی حادثہ میں ہلاکت کا تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

مصنف کے بارے میں