سیکیورٹی خدشات، باجوڑ کی 3 تحصیلوں میں انسداد پولیو مہم ملتوی

سیکیورٹی خدشات، باجوڑ کی 3 تحصیلوں میں انسداد پولیو مہم ملتوی

باجوڑ: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر باجوڑ کی 3 تحصیلوں میں انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔

ناوگئی، لوئی ماموند اور واڑہ ماموند میں انسداد پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو انسداد پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جو کہ سخت سیکیورٹی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے آغاز کے ایک دن بعد ہوا۔

مصنف کے بارے میں