نیو نیوز کی سالگرہ ، کامیابی کے 9  سال

 نیو نیوز کی سالگرہ ، کامیابی کے 9  سال

لاہور: نیو نیوز کی نویں سالگر ہ پر  حکومتی  ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے  اعلی صحافتی معیار کو  برقرار رکھنے پر نیونیوز کو مبارکباددی   اور مزید کامیابی  کے  لیے نیک تمنائوں کااظہار کیا۔

 نیو نیوز کی 9 ویں سالگرہ پر  اعلی سطحی سیاسی اور سماجی  شخصیات  نے   نیو کے ہیڈ آفس  اور بیورو آفسز میں  ہونے والی تقریبات میں شرکت کی۔

لاہور میں  گورنر پنجاب  سردار سلیم حیدر   نے چیئرمین  پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کے ہمراہ کیک کاٹا ۔گورنر پنجاب کاکہنا تھاکہ  نیو نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی  اورلوگوں کو تصویر کے دونوں رخ دکھا کر  صحافت کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا۔ 

انہوں نے  کہاکہ  میری دعا ہےکہ نیو نیوز دن دگنی ، رات چوگنی ترقی کرے۔ اس موقع پر سینئر رہنما حسن مرتضی  ، نیلم جبار، سینئر صحافی  اور تجزیہ کار نصراللہ ملک ، ڈائریکٹر نیو نیوز  محمدعثمان  بھی موجود تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری اور آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی  نیو کی تقریبات  میں شرکت کی  اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سینئرصحافی  مجیب الرحمان شامی،  سہیل وڑائچ ، سلمان غنی  اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے   نیو نیوز کا دورہ کیا  اور اعلی صحافتی معیار کو سراہا۔

اس حوالے سے نیو نیوز کے اسلام آباد بیورو میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں  وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے شرکت کی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور انہوں نے ادارے کی 9 سالہ کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ 

  نیو نیوز کراچی بیورو میں  بھی نویں سالگرہ پر کیک کاٹا گیا۔ اس تقریب میں  مہمان خصوصی ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اینس قائم خانی اور اپوزیشن لیڈر سندہ علی خورشیدی ، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد, 
اخبار نئی بات کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر مقصود یوسفی نے شرکت کر کے نیو کی سالگرہ کی تقریب میں چار چاند لگادئیے۔

 گوجرانوالہ  بیورآفس میں سیاسی  اور سماجی حلقوں کے نمائندوں نے  نیو نیوز کے نو برسوں  کی جہدو جہد کو سراہا۔   ان کا کہنا تھا کہ انتہائی کم وقت میں نئی بات میڈیا گروپ نے عوام کی بات کشمیرسے لیکر کراچی گلت بلتستان تک مظلوم کا ساتھ دیا۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی  مسلم لیگ ن کے سابق ایم این مدثر قیوم ناہرہ  پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ مذہبی سکالر رفیق احمد مجددی   تحریک نفاز فقہ جعفریہ کے  ڈویژنل  صدر علامہ  سید علی رضا زیدی  ممبر ضلعی امن کیمٹی سید علی رضا رضوی سید حسن عسکری ایڈوکیٹ سید عبداللہ اشفاق کاظمی نےبھی نیو کے آفس میں سالگرہ تقریب میں  شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، دیگر مہمانوں میں گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے روایتی اندازمیں شرکت کی اور نیو نیوز کا پہلوانوں کی آواز بننے پر شکریہ ادا کیا۔ 

ادارہ، انتظامیہ اور ورکر  ز کی طرف سے  تمام معزز مہمانوں  کا  نیو نیوز  کی خوشیوں میں شریک ہونے پر شکریہ اداکیاگیا۔ 

مصنف کے بارے میں