عید پر موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی

عید پر موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: عید کی آمد سے قبل ہی موسم نے اپنے تیور دکھانے شروع کر دیئے ہیں جس سے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لیکن حیران کن طور پر محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے تینوں روز ملک بھر میں موسم خوشگوار رہنے کی خوشخبری سنادی۔

ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق عیدالفطر کے دنوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں موسم خوشگوار رہے گا جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی اثاثے چھپانے کی بنا پر مسترد کر دیئے گئے
  

اندورن سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے گرمی کی لپیٹ والے علاقوں میں گرمی کم ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کے درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری سینیٹی گریڈ کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ عید پر کراچی شہر میں مطلع خوشگوار رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
   

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت، پشاور، آزاد کشمیر، شمالی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں عید کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں