سونا 1400 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا

سونا 1400 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا

کراچی:  ڈالر کے مقابلے   میں روپے کی بے قدری کے باعث  سونا بھی مہنگا ہو گیا۔

صرافہ بازاروں میں سونا 1400 روپے تولہ تک مہنگا ہوگیا ۔ چوبیس قیراط سونے کی فی تولہ  قیمت1 لاکھ 35 ہزار600 روپے  سے بڑھ کر 1 لاکھ  37 ہزار روپے  ہوگئی۔ بائیس قیراط سونا 1 لاکھ 25 ہزار 583 روپے فی تولہ  ہوگیا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔  انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 87 پیسےکا مزید اضافہ ہو ا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 190.89 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر  1 روپے کے  اضافے کے بعد 192 عشاریہ 50 پیسے سے زائد  پر فروخت ہو رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں