بینک منیجر قتل کیس، علما کی کمیٹی نے گارڈ کو قصور وار قرار دے دیا

Pakistan, Khushab,Bank manager, murder case
کیپشن: فائل فوٹو

خوشاب: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے بینک منیجر کے قتل کی تحقیقاتی پورٹ پیش کر دی۔ علماء کی کمیٹی نے اپنے فیصلے میں بینک منیجر کو معصوم قرار دے دیا اور قرار واقعی سزا دلوانے کی سفارش کر دی۔ 

خوشاب کے علاقے قائد آباد میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے قائم سات رکنی علماء کمیٹی نے مشترکہ اعلامیے میں کہا مقتول عمران حنیف گستاخی کا مرتکب نہیں ہوا بلکہ وہ حضور پاک ﷺ کا ایک سچا عاشق تھا۔

کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کا جھوٹا الزام لگا کر نقص امن کی کوشش نہ کرے۔

واضح رہے کہ قائد آباد میں سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں بینک منیجر کے قتل کے بعد ڈی پی او نے تحقیقات کے لیے سات رکنی علماء کمیٹی قائم کی تھی جس میں تمام مکاتبِ فکر کے عالم دین شامل تھے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کمیٹی نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا کوئی گستاخی نہیں کی۔ 

ایک ہفتہ قبل بینک سیکیورٹی گارڈ نے توہین مذہب کا الزام لگا کر فائرنگ کر کے منیجر کو قتل کر دیا تھا اور ملزم اس وقت جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔