افغانستان سے فوجی انخلاء کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نیٹو سربراہ

افغانستان سے فوجی انخلاء کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نیٹو سربراہ
کیپشن: image by facebook

برسلز: نیٹو کے سربراہ جینز اسٹونٹین برگJens Stoltenberg کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلاء کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

برسلز میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں ہمیشہ نہیں رہیں گے، ہم وہاں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے موجود ہیں اور ساتھ ہی ہمارا کام افغان فوج کی مدد اور تربیت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح انداز میں کہہ دیا ہے امریکہ جلد سے جلد اپنی افواج کو افغانستان سے نکالنا چاہتا ہے جس کیلئے مذاکرات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔