کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا، عمران خان

کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا، عمران خان
کیپشن: اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں، عمران خان۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا تاہم اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا اور چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔

 مزید پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے قریب بم دھماکا، 4 افراد شہید

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو غربت کے خاتمے کے لیے چین کی مثال اپنانی چاہیے اور اس سلسلے میں ہم نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

عمران خان نے انتخابی مہم میں سازگار ماحول فراہم کیے جانے کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ وہ انتخابات میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آخری بال نہ ہو۔  25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزا ئےموت کی توثیق کر دی

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی فوج جتنا عرصہ افغانستان میں رہیں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں