کورونا وائرس نے آزاد کشمیر میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں

کورونا وائرس نے آزاد کشمیر میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

مظفر آباد: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس نے آزاد کشمیر میں خطرے کی گھنٹیاں بجادیں جہاں کورونا کیسز کی شرح 10.51 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ فعال کورونا کیسز کی تعداد 924 ہو گئی ہے۔ 
وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران آزادکشمیر میں723 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 76 مثبت کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور یوں فعال کیسز کی تعداد 924 تک پہنچ گئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں کورونا سے زیادہ متاثرہ ضلع مظفرآباد ہے جبکہ پونچھ دوسرے جبکہ پلندری تیسرے نمبر پر ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے مزید کہا کہ 24گھنٹے میں مظفرآباد سے 36 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، پونچھ سے21 اور پلندری سے 13کورونا کیسز سامنے آئے۔ 
گزشتہ 24گھنٹے میں میرپور سے4 اور کوٹلی سے 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اس دورانئے میں ہٹیاں، نیلم، باغ، حویلی اور بھمبر سے کوئی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔