ملک میں 24 گھنٹے میں عالمی وبا سے مزید 36 افراد انتقال کر گئے: این سی او سی

Another 36 people died in the country in 24 hours: NCOC
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا سے ہونے والی اموات میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پورے ملک سے حاصل کئے گئے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں عالمی وبا کیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز میں 64 فیصد جبکہ اسلام آباد میں 47 فیصد پر مریض داخل ہیں۔

ملک بھر میں وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 787 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 830 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران وبائی مرض سے اموات میں خیبر پختونخوا کا دوسرا نمبر ہے۔ ملک بھر میں وینٹی لیٹرپر رکھے گئے مریضوں کی تعداد 346 ہے۔ پاکستان میں 24 گھنٹوں میں با کے 2 ہزار 362 نئے کیس سامنے آئے۔

پاکستان میں سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 832 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 47 ہزار 236 ہے۔ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 36 افراد کا انتقال ہوا۔ وبا سے انتقال کرنے والے 36 میں سے 19 افراد وینٹی لیٹر پر تھے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 31 ہزار 830 ٹیسٹ کیے گئے۔ پاکستان میں وبائی مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 787،  انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 832 جبکہ 24 گھنٹے میں کے اندر 2 ہزار 362 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی وبائی مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کی کچھ روز سے طبعیت ناساز تھی، علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔ وہ اس وقت راولپنڈی کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔