کورونا وائرس کے وار جاری، عالمی سطح پر اموات کی تعداد 38 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز  

Corona virus spread continue, killing more than 3.819 million globally
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: عالمی سطح پر کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ اس وقت پوری دنیا اس موذی مرض کی لپیٹ میں ہے۔ اس کے تدارک کیلئے حفاظتی ٹیکے تو بن چکے ہیں لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک دنیا کی زیادہ سے زیادہ آبادی کی ویکسی نیشن نہیں ہو جاتی، یہ کہنا مشکل ہے کہ وبا کے اثرات کب کم ہونگے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد سترہ کروڑ 67 لاکھ سے تجاوز جبکہ اڑھتیس لاکھ انیس ہزار پانچ سو ننانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سولہ کروڑ سات لاکھ سے زائد جبکہ ایکٹو کیسوں کی تعداد ایک کروڑ اکیس لاکھ چوالیس ہزار سے زائد ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد چھ لاکھ پندرہ ہزار ترپن تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین کروڑ ترتالیس لاکھ اکیس ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 74 ہزار 287 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چوہتر لاکھ تیرہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور چار لاکھ ستاسی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس میں ستاون لاکھ چالیس ہزار چھ سو پینسٹھ افراد متاثر اور ایک لاکھ دس ہزار چار سو بیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں ترپن لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور اڑھتالیس ہزار سات سو اکیس ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں باون لاکھ آٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چھبیس ہزار چار سو تیس ہے۔

انگلینڈ میں پینتالیس لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ ستائیس ہزار نو سو چالیس اموات ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ عالی سطح پر کورونا وائرس کا پہلا کیس سترہ نومبر 2019ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا۔