امریکی دواسازادارے نوواویکس کا  اپنی بنائی کورونا ویکسین کے 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ

امریکی دواسازادارے نوواویکس کا  اپنی بنائی کورونا ویکسین کے 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ
سورس: file photo

واشنگٹن ،امریکی دوا سازکمپنی نوواویکس نے  اپنی کورونا ویکسین کے 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کردیا۔

نوواویکس کے مطابق کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ان کی بنائی ویکسین کورونا کیسز میں 100 فیصد تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب رہی۔

نوواویکس اس سال کی تیسری سہ ماہی میں فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی منظوری کی درخواست دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

دواساز کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ویکسین کورونا کی دیگر پریشان کن اقسام کے خلاف مجموعی طور پر 93 فیصد کامیاب رہی۔

صرف ایک فیصد افراد نے ویکسین کے بعد انجیکشن کے مقام پر ہلکے یا درمیانی شدت کے درد کی شکایت کی جبکہ یہ درد 3 روز سے کم عرصے میں ختم ہو گیا۔

امریکی کمپنی کے مطابق کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں 18 اور اُس سے زیادہ عمر کے 30 ہزار افراد شامل تھے جن کا تعلق امریکا اور میکسیکو سے تھا۔ 

دوسری جانب رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی دوا ساز ادارے نے 33 سال میں اب تک کوئی پروڈکٹ امریکا میں منظوری کیلئے پیش نہیں کی ہے۔