ڈونلڈ ٹرمپ کا مغربی ایشیا میں ناکامی کا اعتراف

ڈونلڈ ٹرمپ کا مغربی ایشیا میں ناکامی کا اعتراف

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی ایشیا میں امریکی پالیسیوں اور اقدامات کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا کی جنگوں میں حصہ لینا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

حکمراں جماعت کے سوشل گروپ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے مغربی ایشیا کی جنگوں میں8 کھرب ڈالر خرچ کیے اور اپنے ہزاروں فوجی گنوائے جبکہ 4 ملین دیگر لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کی جنگوں میں حصہ لینا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ٹرمپ کے اعتراف کے مطابق مغربی ایشیا کا علاقہ عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے امریکی مداخلت سے پہلے کے مقابلے میں مزید غیر مستحکم ہوا ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ہم دس سال سے شام میں موجود ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اپنے فوجیوں کو نہ ختم ہونے والی جنگوں سے باہر نکالیں۔