بھارت اور پاکستان کے درمیان آبی تنازع پر مذاکرات آج ہو نگے

 بھارت اور پاکستان کے درمیان آبی تنازع پر مذاکرات آج ہو نگے

اسلام آباد: عالمی بینک کی زیر نگرانی پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازع پر مذاکرات آج واشنگٹن میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان متنازع آبی امور پر سیکرٹری سطح کے 2 روزہ مذاکرات سندھ طاس معاہدے کے تحت واشنگٹن میں ہوں گے۔پاکستان کو بھارت کے دریائے نیلم پر زیر تعمیر کشن گنگا کے ڈیزائن پر اعتراض ہے جب کہ پاکستان دریائے چناب پر رتلے پن بجلی منصوبے کے ڈیزائن پر بھی تحفظات پیش کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پن بجلی منصوبوں پکال دل، میار اور لوئر کلنائی کے ڈیزائن پر بھی اعتراضات ہیں۔
ذرائع آبی وسائل ڈویڑن کے مطابق پاکستانی وفد کی نمائندگی وفاقی سیکرٹری آبی وسائل عارف احمد خان کریں گے جب کہ وفد میں وفاقی سیکرٹری پاور یوسف نسیم کھوکھر، پاکستان انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ، جوائنٹ سیکرٹری واٹر مہر علی شاہ بھی شامل ہوں گے۔