کرپشن کیس میں شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

کرپشن کیس میں شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب کی کرپشن کیس میں شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت نے فرد جرم کے نکات پڑھ کر  سنائے تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

احتساب عدالت نے اگلی سماعت پر گواہوں کو طلب کر لی۔ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ان کی بیرون ملک موجودگی کے وقت نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور یہ قانون پنجاب والوں کیساتھ کیوں نہیں۔

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں سپریم کورٹ میں بھی دائر کی گئیں تھیں جنہیں 2 جنوری 2018 کو عدالتِ عظمیٰ نے کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس قائم ہے۔ کیس میں ملوث دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار علی شلوانی، یوسف کابورو، سلمان منصور، منصور احمد راجپوت، گلزار علی شامل ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں