پاک فوج کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والوں کی شامت آگئی

پاک فوج کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والوں کی شامت آگئی

راولپنڈی: پاک فوج نے مسلح افواج کے نام پر چلنے والے 255 جعلی سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کے خلاف کارروائی کے لیے فہرستیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی فہرست میں 45 ٹوئٹر، 94 فیس بک، 101 یوٹیوب اور 15 انسٹاگرام کے جعلی اکاو¿نٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس براہ راست پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئرفورس کا نام استعمال کر رہے ہیں، جن کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ ان اکاونٹس میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ سب فوج کا بیانیہ ہے۔سوشل میڈیا کے ان جعلی اکاو¿نٹس میں سے کئی ایسے بھی ہیں، جن پر پاک فوج کے حق میں باقاعدہ ٹوئیٹس کی جاتی تھیں، تاہم آئی ایس پی آر نے ان اکاو¿نٹس کے خلاف بھی کارروائی کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جہاں قانون کا احترام فرض اول ہے۔